تاریخ شائع کریں2020 7 July گھنٹہ 10:25
خبر کا کوڈ : 468416

شہید برہان وانی کی چوتھی برسی یوم استقلال کے طور پر منائیں گے

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منایا جائے گا، بدھ کو برہان وانی کی برسی پر پوری وادی میں احتجاجی ہڑتال کی جائے گی
شہید برہان وانی کی چوتھی برسی یوم استقلال کے طور پر منائیں گے
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے دوران  شہید برہان وانی کی چوتھی برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے دوران  شہید برہان وانی کی چوتھی برسی 8 جولائی کو منائی جائے گ اس موقع پر حریت کانفرنس نے وادی میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

ادھر حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منایا جائے گا، بدھ کو برہان وانی کی برسی پر پوری وادی میں احتجاجی ہڑتال کی جائے گی۔

حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کے خلاف پیغام دینا ہے۔ کشمیری سرزمین پر بھارت کا جبری قبضہ پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری اپنےحق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcizva5qt1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ