تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 468257

ایران کے بارے میں امریکی پالیسیاں ناکامی سے دوچار ہیں

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں. ایران کے بارے میں امریکہ کی پالیسیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں
ایران کے بارے میں امریکی پالیسیاں ناکامی سے دوچار ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ سکیورٹی کونسل کے اراکین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اہم اور اس کے بارے میں امریکی پالیسیوں کو غلط قراردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ سکیورٹی کونسل کے اراکین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اہم اور اس کے بارے میں امریکی پالیسیوں کو غلط قراردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں. ایران کے بارے میں امریکہ کی پالیسیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔ امریکہ عالمی سطح پر ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش ابھی بھی جاری رکھے ہوئے ہے لیکن آج شرائط ایسے ہیں کہ ایران کے خلاف امریکہ کا پروپیگنڈہ دم توڑ رہا ہے اور اسےکوئی سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا ہوگيا ہے آج کوئي بھی ملک امریکہ کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ، امریکہ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر شدید مسائل کا سامنا ہے۔ امریکہ ہمیں مشکلات میں گرفتار کرنے کی مسلسل کوشش میں لگا ہوا ہے ہمیں امریکہ کی کوششوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔  امریکہ ہمارے دوستوں پر بھی دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہمیں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ایران کو خطے میں پائدار امن و سلامتی کی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے ۔ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ آج بہترین تعلقات ہیں ۔ ایران کے ترکی، افغانستان، پاکستان، عراق، آذربائیجان ، روس اور دیگر ممالک کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں۔ ایران نے عراق اور شام میں امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا  اور ایران آج بھی علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی برقرار کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbswbazrhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ