تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 468256

ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں/ امریکہ میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

ورلڈو میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مقابلے میں صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں/ امریکہ میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا
امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ورلڈو میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مقابلے میں صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد انتیس لاکھ پینتس ہزار سات سو ستر ہے جبکہ ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ریاست فلوریڈا، ٹیکساس اور کیلیفورنیا کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ امریکہ میں سر فہرست رہیں۔

قبل ازیں امریکی مرکز برائے متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی نے کورونا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

انتھونی فوچی نے امریکہ میں کورونا کے آغاز کے بعد پیش گوئی کی تھی کہ یہ وائرس ایک لاکھ امریکیوں کی قربانی لے گا اور بیس لاکھ لوگ اس میں مبتلا ہوں گے۔

اگرچہ اس وقت ان کی اس پیشگوئی پر منفی ردعمل ظاہر کیا گیا تھا لیکن موجودہ صورتحال، اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہوگئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔
https://taghribnews.com/vdcamanyi49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ