تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 468255

شام میں فوج کا داعش کے خلاف آپریشن جاری

میڈل ایسٹ نیوز ویب کے مطابق شام کے ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ رامی عبد الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو دن سے صوبہ حمص کے مشرقی مضافات میں واقع شہر السخنہ کے اطراف میں داعش کے اڈوں پر شامی فوج کے حملے جاری ہیں
شام میں فوج کا داعش کے خلاف آپریشن جاری
شام کے صوبہ حمص میں داعش دہشتگردوں پر فوج کے حملے میں کم سے کم تیس داعش دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

میڈل ایسٹ نیوز ویب کے مطابق شام کے ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ رامی عبد الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو دن سے صوبہ حمص کے مشرقی مضافات میں واقع شہر السخنہ کے اطراف میں داعش کے اڈوں پر شامی فوج کے حملے جاری ہیں۔

مشرقی شام سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے داعش کے عناصر کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم اس کے باقیات مشرقی حمص سے عراقی سرحد تک شام کے بیابانی علاقوں میں موجود ہیں۔

درایں اثنا شامی ذرائع نے صوبہ حسکہ کے الشدادی شہر میں امریکی فوجی اڈے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی خبر دی ہے۔ جمعے کو بھی صوبہ دیرالزور کے کازیہ عیسی العصمان نامی علاقے سے امریکی فوجیوں کے گزرتے وقت ایک بم دھماکا ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjioexiuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ