تاریخ شائع کریں۱۵ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۹:۴۲
خبر کا کوڈ : 468254

ٹرمپ کے خلاف بھتیجی کی کتاب منظر عام پر

میری ٹرمپ کے وکیل نے کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل مکمل ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اشاعت رکوانے کی غرض سے صدر ٹرمپ کی کوششیں فراڈ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
ٹرمپ کے خلاف بھتیجی کی کتاب منظر عام پر
ٹرمپ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی تہلکہ خیز کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل کامیابی کے ساتھ طے کرلیے ہیں۔

میری ٹرمپ کے وکیل نے کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل مکمل ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اشاعت رکوانے کی غرض سے صدر ٹرمپ کی کوششیں فراڈ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پبلشر کا بھی کہنا ہے کہ میری ٹرمپ کی کتاب کی اشاعت کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ کی ٹیکس چوری کے معاملات کا انکشاف کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے کئی بار ٹیکس سے متعلق معلومات شائع کرنے پر روزنامہ نیویارک ٹائمز پر کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔

ٹرمپ اور ٹرمپ فیملی سے متعلق سامنے آنے والی صرف ایک دستاویز کے مطابق سن انیس سو اسّی میں مشکوک مالیاتی ٹرانزیکشن انجام پائے ہیں اور نو سال کے ایک عرصے میں ڈیڑھ ارب کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdciwva55t1aqr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس