تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 468246

حشد الشعبی نے کورونا مریضوں کی ذمہ داری سنبھال لی

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی جو داعش کے ساتھ جنگ کے دوران محاذ جنگ پر سرگرم تھی اب عراق میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اس کے بعض رضاکاروں نے فوجی یونیفورم اتار کر کورونا سے مخصوص لباس پہن لیا ہے
حشد الشعبی نے کورونا مریضوں کی ذمہ داری سنبھال لی
عراق کی عوامی رضاکار تنظیم حشد الشعبی نے نجف اشرف میں واقع نئے وادی السلام قبرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والے 93 افراد کی تدفین کے فرائض انجام دئے ہیں۔

حشد الشعبی سے متعلق میڈیا سنٹر نے ایک بیان میں کہا: "نئے وادی السلام قبرستان میں جن مرنے والوں کو دفن کیا ہے ان کا تعلق بغداد، ذی قار، بصرہ، میسان، نجف الشرف، کربلا دیوانیہ اور دیالہ سے ہے۔  

مرکز نے مزید کہا: "نجف اشرف میں نئے وادی السلام قبرستان میں دفن ہونے والے کل افراد کی تعداد دوہزار سے زائد ہے جن میں چار عیسائی بھی شامل ہیں۔"

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی جو داعش کے ساتھ جنگ کے دوران محاذ جنگ پر سرگرم تھی اب عراق میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اس کے بعض رضاکاروں نے فوجی یونیفورم اتار کر کورونا سے مخصوص لباس پہن لیا ہے اور طبی عملے کے ساتھ مل کر عوام کو کورونا سے بچانے اور مرنے والوں کو غسل و کفن دینے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjxoexmuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ