تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 468237

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

شمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے نوجوانوں کی دہشت گرد ثابت کرنے کی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تاہم علاقہ مکینوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

قبل ازیں بھارتی فوج نے ایک ضعیف شخص کو کم سن نواسے کے سامنے گولی مارکر شہید کردیا تھا جب کہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے سہما ہوا بچہ اپنے مردہ نانا کے سینے پر بیٹھ گیا اور روتے ہوئے انہیں اُٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس منظر نے جہاں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا وہیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کردیا ہے، رواں کے آغاز میں ہی قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ماہ شہداء کی تعداد 54 تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjtoexauqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ