تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 18:38
خبر کا کوڈ : 468235

شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ اپنے اتحادیوں کو امریکی تحفہ

جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے خلاف امریکی و صیہونی بغض کی اصلی وجہ خطے کے اندر موجود تکفیری دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور امریکی ناک رگڑنے میں ان کا بیمثال کردار ہے
شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ اپنے اتحادیوں کو امریکی تحفہ
سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے اور ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علی شمخانی نے امریکی ٹارگٹ کلنگ میں عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کے ہمراہ شہید کر دیئے جانے والے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف سیاسی و قانونی فالو اپ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے خلاف امریکی و صیہونی بغض کی اصلی وجہ خطے کے اندر موجود تکفیری دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور امریکی ناک رگڑنے میں ان کا بیمثال کردار ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ دنیا کو ان دونوں حقیقی جانثار مجاہدوں کی فداکاریوں کا مرہون منت ہونا چاہئے کیونکہ ان کی زیرک کمانڈ اور مخلص کوششوں کے باعث ہی پوری دنیا پر تکفیری دہشتگردی کے غالب آنے کی روک تھام ممکن ہوئی ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے علی شمخانی نے عالمی دہشتگردی کے خلاف ڈٹی ایرانی و عراقی اعلی فوجی قیادت کی امریکہ کے ہاتھوں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ امریکہ کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں اور امریکی اتحادیوں کو دیا جانے والا سب سے بڑا تحفہ تھا۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کی سربراہی میں امریکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف منعقد ہونے والے سیاسی، سکیورٹی و قانونی فالو اپ کے اجلاس میں امریکی کاروائی کے خلاف ہونے والی تاحال کوششوں پر رپورٹ پیش کی گئی اور امریکی کاروائی کے خلاف قانونی، سیاسی و سکیورٹی کے میدان میں ہونے والی کوششوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdchx6nkm23n-id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ