تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 467958

سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری

سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری
سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 989 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 493 ہو گئی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک ایک ہزار551 افراد ہلاک ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ایسے میں رپورٹ جاری ہوئی کہ اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاک ہو چکے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خاندان کی ایک خاتون کی بے احتیاطی کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی۔ ایک خاتون کی نادانی اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے 21 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو مریض آئے ان میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 21 افراد شامل تھے جو محض معمولی غلطی کی وجہ سے اس وبائی مرض کا شکار ہوئے۔خاندان میں معمر افراد بھی شامل تھے جو کورونا کا شکار ہوئے، ایک خاتون کی جانب سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد تک یہ وائرس فوری طور پرمنتقل ہو گیا۔
https://taghribnews.com/vdciwya5vt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ