تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 467956

ٹرمپ کا مہاجرین کے امریکہ داخلے پر پابندی کا فرمان منسوخ

واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ کے جج ٹیموتھی جیکلی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا امریکہ میں مہاجرین کے داخل ہونے پر پابندی کا فرمان غیر قانونی ہے اور وہ سماج کو، قانون کو نظر انداز کرنے کے اپنے اقدام سے مطمئن نہیں کر سکے
ٹرمپ کا مہاجرین کے امریکہ داخلے پر پابندی کا فرمان منسوخ
واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے امریکہ میں مہاجرین کے داخل ہونے پر پابندی کے فرمان کو منسوخ کر دیا ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ کے جج ٹیموتھی جیکلی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا امریکہ میں مہاجرین کے داخل ہونے پر پابندی کا فرمان غیر قانونی ہے اور وہ سماج کو، قانون کو نظر انداز کرنے کے اپنے اقدام سے مطمئن نہیں کر سکے۔

ٹرمپ حکومت کے مہاجرت دشمن قانون کے مطابق امریکہ کی جنوبی سرحدوں سے اس ملک میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو پہلے کسی دوسرے ملک میں پناہ گزیں ہونے کی درخواست دینا پڑتی ہے۔

یہ فرمان کہ جس پر سن دو ہزار انیس سے عمل شروع ہوا ہے، ایلسلواڈور، ہونڈوراس اور گواٹے مالا سے امریکہ میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روکنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

مہاجرین کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر ایسے عالم میں عمل درآمد شروع ہوا ہے کہ امریکہ کے امیگریشن قانون کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھنے والا کوئی بھی شخص اس ملک میں داخل ہونے کے بعد پناہ گزیں ہونے کی درخواست دے سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9t3ak93y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ