تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 467951

ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ سیّد علی گیلانی

کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ تعلق کلمہ طیبہ پر مبنی ہے۔ سیّد علی گیلانی
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ سیّد علی گیلانی
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے ایک مرتبہ پھر نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ تعلق کلمہ طیبہ پر مبنی ہے۔۔
 
سیّد علی گیلانی نے مزید لکھا کہ بھارتی کی طرف سے اُٹھائے گئے مکروہ اقدامات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے مابین موجود مضبوط بندھنوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ آخری دم تک آزادی کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھوں گا۔

حریت کانفرنس سے علیحدگی کے معاملے پر حریت لیڈر کا بھارتی میڈیا اور بے ضمیر لوگوں کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس سے میری علیحدگی کا ہر گز مطلب حقِ خود ارادیت سے دستبرداری نہیں۔ بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ کشمیرکی کو ششیں میرے خون میں رچی بسی ہیں، دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔

سید علی گیلانی نے قرانی آیت کا حوالہ دیا، کہہ دیجیے اے محمدؐ! بےشک میری نماز، قربانی، جینا اور مرنا صرف اللہ کے لیے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbszba8rhb09p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ