تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 21:36
خبر کا کوڈ : 467950

کل دنیا نے بھارت کے ظالمانہ رویے کی تصویر دیکھی، عائشہ فاروقی

پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پر جاری ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
کل دنیا نے بھارت کے ظالمانہ رویے کی تصویر دیکھی، عائشہ فاروقی
پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پر جاری ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کل دنیا نے بھارت کے ظالمانہ رویے کی تصویر دیکھی جو بھارتی قابض افواج کی ڈھٹائی اور غیر انسانی سلوک کی صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سو پور میں ایک 3 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر ہمیشہ ان کے لوگوں ذہنوں کے لیے تکلیف دہ رہے گی جو انسانیت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت جعلی خبروں اور پروپیگنڈا مشینری کو تیز کر کے حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک چھوٹے بچے کی اپنے نانا کی لاش پر بیٹھی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھی، جن کے بارے میں اہلِخانہ کا کہنا تھا کہ بزرگ شخص کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے قتل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور سال 2020 کے 6 ماہ کے دوران ایک ہزار 546 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 14 شہری شہید اور 114 زخمی ہوئے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل دینے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، کشمیری عوام نے بھی بوگس ڈومیسائل سرٹفکیٹس کو مسترد کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل بین الاقوامی برادری کو بھارتی قیادت کی جانب پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دہشت گردی کے استعمال کے دھمکی آمیز بیانات سے خبردار کرتا آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد فراہم کیے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcam0nyw49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ