تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 21:26
خبر کا کوڈ : 467946

امارات ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں

پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ایئر لائن کے منظور شدہ لیبارٹری سے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
امارات ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں
مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں معروف فضائی کمپنی امارات نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کردیں۔

واضح رہے کہ ایئر لائن نے 24 جون کو پاکستان کے لیے اپنی سروس عارضی طور پر معطل کردی تھی۔ ایک بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ایئر لائن کے منظور شدہ لیبارٹری سے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جہاں وہ وہ اپنی بکنگ ریفرنس اور پاسپورٹ کی کاپی پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو چیک ان کے وقت اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی جو 4 روز سے زیادہ پرانی نہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق ایئر لائن نے واضح کیا کیا کہ 'کورونا ٹیسٹ (پی سی آر) اور سرٹیفکیٹ کی قیمت مسافر برداشت کریں گے'۔

واضح رہے کہ 24 جون کو ابوظہی کی اتحاد ایئرلائنز نے پاکستان سے ہانگ کانگ جانے والےچند مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد عارضی طور پر پاکستان کے لیے اپنی خدمات معطل کردی تھی۔

دوسری جانب مصر، متحدہ عرب امارات، تیونس، بحرین اور لبنان پر مشتمل پانچ عرب ممالک نے یکم جولائی سے سفری پابندیاں اٹھا لیں اور پروازیں بحال کردیں۔ مشرق وسطیٰ سے متعلق اردو عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تمام ایئرلائنز کو پابند کیا کہ وہ فضائی امور کی انجام دہدی کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ مصر نے کورونا وائرس کے پیش نظر 29 مارچ سے پروازیں معطل کردی تھیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی امارات ایئر نے بھی یکم جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں امارات ایئر نے کورونا وائرس سے متعلق منفی نتائج پر مبنی کورونا ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں تیونس نے 3 ماہ بندش کے بعد اپنے ایئرپورٹس تمام بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیے جہاں پہلی پرواز فرانس سے قرطاج پہنچی۔
https://taghribnews.com/vdcfjedjvw6dv1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ