QR codeQR code

مقبوضہ کشمیر، 3 سالہ بچے کے سامنے بزرگ کے قتل پر احتجاج،

2 Jul 2020 گھنٹہ 20:59

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 بزرگ جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وادی میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔


مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 سالہ بچے کے ساتھ سفر کرنے والے بزرگ جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وادی میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں شہریوں نے سرکاری فورسز کے خلاف احتجاج کیا اور 3 سالہ نواسے کے سامنے بزرگ کو نشانہ بنانے پر نعرے بازی کی۔ بھارتی پولیس کے ترجمان جنید خان کا کہنا تھا کہ حریت پسندوں نے سوپور کی ایک مسجد سے فائرنگ شروع کردی اور علاقہ سیکیورٹی فورسز اور ان کے درمیان میدان جنگ بن گیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بزرگ بشیر احمدکے لواحقین کا کہنا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر کار سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا اور پیراملٹری اہلکاروں نے مار دیا۔ ان کا 3 سالہ نواسا بھی ان کے ساتھ تھا جن کی دردناک تصویر سامنے آگئی۔

بھارتی فوج کا نشانہ بننے والے بزرگ کے بھتیجے فاروق احمد کا کہنا تھا کہ 'عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں کار سے باہر نکالا گیا اور فورسز نے گولی مار دی'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ایک باوردی شخص نے بچے کو ان کے اوپر بٹھایا جبکہ ان کی لاش سڑک پر پڑی ہوئی تھی اور وہ تصاویر کھینچ رہا تھا'۔

بعد ازں سوشل میڈیا میں ننھے بچے کی اپنے نانا کی لاش پر بیٹھے ہوئے تصویر سوشل میڈیا میں گردش کرنے لگی۔ پولیس کے ترجمان جنید خان نے بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ پولیس ان دعوؤں کو مسترد کر رہی ہے اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ 'سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا'۔بعد ازاں سری نگر میں ہزاروں افراد نے بزرگ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور آزادی کے نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 467943

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467943/مقبوضہ-کشمیر-3-سالہ-بچے-کے-سامنے-بزرگ-قتل-پر-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com