تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 20:53
خبر کا کوڈ : 467942

سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشتگردی میں ملوث عناصر ، انکے سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سلامتی کونسل میں اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا تھا اور کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کرتےہوئے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیکرٹری جنرل ، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔

پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbazba5rhb09p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ