تاریخ شائع کریں2020 2 July گھنٹہ 20:49
خبر کا کوڈ : 467941

بچے کے سامنے نانا کی شہادت کا واقعہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا،

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت کا واقعہ ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان،
بچے کے سامنے نانا کی شہادت کا واقعہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا،
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت کا واقعہ ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے واقعے نے دل دہلا دیے ہیں، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور پاکستان کے غم و غصے کا اظہار کیا، یونین کو اس تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان نے ہر فورم کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کو اٹھایا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی ذمرے میں آتا ہے، بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، بین الاقوامی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے، انہیں آواز اٹھانا ہوگی، کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا انسانی تقاضا ہے اور پاکستان اس واقعے کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcay0ny649nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ