تاریخ شائع کریں۱۲ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۴:۳۸
خبر کا کوڈ : 467922

پاکستان: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری

کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 4473 ہو گئی ہے۔
پاکستان: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 4473 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 78 اموات ہوئیں اور 4 ہزار 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی اور مزید 3892 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 694 افراد ہوگئی ہے۔

ملک میں مزید 22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 13 لاکھ 27 ہزار 638 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہزار 795، پنجاب میں 77 ہزار 740، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 938، بلوچستان میں 10 ہزار 608، اسلام آباد میں 13 ہزار 82، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 135 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 511 ہوگئی۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcj8aex8uqemhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس