تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 467866

ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سیاسی ضرب کو برداشت نہیں کرےگا۔ حسن روحانی

امریکہ کو ہمیشہ شکست نصیب ہوئی ہے اور اس بار بھی شکست اور ناکامی ہی امریکہ کے مقدر میں ہے۔ صدر روحانی
ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سیاسی ضرب کو برداشت نہیں کرےگا۔ حسن روحانی
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی طرف سے اقتصادی ضرب وارد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سیاسی ضرب کو برداشت نہیں کرےگا۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام کو اہلبیت اطہار علیھم السلام کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا ایران پہنچنے پر ایرانی عوام نے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا ، ایرانی عوام کی اہلبیت (ع) کے ساتھ محبت عظیم اور پائدار ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام نے حکمت اور تدبیر کے ساتھ حقیقی اسلام کو فروغ دیا ، اور تاریخ اسلام میں پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت علی علیہ السلام کے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام نے مکتب تشییع کو فروغ دنے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی  کونسل میں ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ سکیورٹی کونسل کے اراکین نے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کو رد کردیا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی امریکہ کے علاوہ سبھی تعریف کررہے ہیں چنانچہ کل امریکہ کے علاوہ سکیورٹی  کے تمام 14 اراکین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی حمایت اور تعریف کی ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcg3u9t3ak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ