تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:45
خبر کا کوڈ : 467865

چین نے بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج تعینات کردی،

چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کر کے انتہائی ماہراور پیشہ ور لڑاکا فوج تعینات کر دی ہے۔
چین نے بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج تعینات کردی،
غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے باعث چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کر کے انتہائی ماہراور  پیشہ ور لڑاکا فوج تعینات کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے بھارت کی سرحد کے ساتھ بعض حساس علاقوں میں پہاڑوں پر چڑھنے میں مہارت رکھنے اور پیشہ ور لڑاکا فوجی تعینات کیے ہیں۔

سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائے گئے مناظر میں جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں سیکڑوں فوجیوں کو بھارت کی سرحد کے قریب دکھایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے  تبت صوبے میں چین کے ملٹری کمانڈر وانگ ہائیگیانگ کا بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج کی تعیناتی سے علاقے میں چین کی فوجی قوت اور کسی بھی کارروائی پر فوری جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcfvedjtw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ