تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 467863

سعودی اتحاد کا مأرب میں قبائلی سردار اور خاندان کے دیگر افراد پر قاتلانہ حملہ

مأرب کی وادی عبیدہ میں آباد قبیلے کے سردار شیخ محسن بن سبیعان کو سعودی اتحاد کے تکفیری عناصر نے ان کے بھائیوں اور بیٹوں کے ہمراہ شہید کردیا۔
سعودی اتحاد کا مأرب میں قبائلی سردار اور خاندان کے دیگر افراد پر قاتلانہ حملہ
یمن کی مزاحمتی تنظیم انصاراللہ نے سعودی اتحاد سے وابستہ تکفیری عناصر کی جانب سے مأرب میں قبائلی سردار اور خاندان کے دیگر افراد پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق مأرب کی وادی عبیدہ میں آباد قبیلے کے سردار شیخ محسن بن سبیعان کو سعودی اتحاد کے تکفیری عناصر نے ان کے بھائیوں اور بیٹوں کے ہمراہ شہید کردیا۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق انصاراللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اتحادی عناصر یمن میں انسانی اور قبائلی اقدار کی مسلسل پامالی کررہے ہیں۔ یمن کے قبائل اور جماعتوں کو واقعے کی مذمت کرنا چاہئے۔

یمن کو انتہا پسند عناصر سے جلد پاک نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے گی۔ انصاراللہ تکفیری عناصر کے جرائم پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس سے پہلے یمنی وزیراطلاع ضیف اللہ الشامی نے کہا تھا کہ داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عناصر نے وادی عبیدہ میں قبائلی سردار کے گھر پر گولہ باری کی جس کے نتیجے قبائلی سردار سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے۔
https://taghribnews.com/vdcd950osyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ