تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:32
خبر کا کوڈ : 467862

مأرب اور البیضاء میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مسلسل پیش قدمی جاری

مأرب کے جنوب میں واقع کئی محاذوں پر سعودی اتحاد اور یمنی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔
مأرب اور البیضاء میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مسلسل پیش قدمی جاری
یمن کے مرکز میں واقع صوبے مأرب اور البیضاء میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔ سعودی اتحاد کو دونوں صوبوں کے کئی محاذوں پر عقب نشینی کرنا پڑا ہے۔ البیضاء سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مأرب کے جنوب میں واقع کئی محاذوں پر سعودی اتحاد اور یمنی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔

الخلیقہ، رمضہ اور القفل کے علاقوں سے انصاراللہ اور یمنی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے مستعفی حکومت اور الاصلاح کے دستوں کو باہر نکالا ہے۔ اس سے پہلے یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے دعوی کیا تھا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں 400 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلئیر کیا گیا ہے۔

زمینی محاذوں پر سعودی اتحاد کو شکست کے بعد سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے انصاراللہ اور یمنی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متعدد مرتبہ مأرب اور البیضاء میں فضائی حملے کئے۔ البیضاء کے مختلف علاقوں میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف محاذوں پر جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccemq0i2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ