QR codeQR code

سعودی عرب کا ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ ،

1 Jul 2020 گھنٹہ 18:28

اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو رواں سال کے اواخر ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنا چاہئے۔ سعودی مشیر خارجہ


سعودی عرب نے ایران پر ہتھیاروں کی خریداری کے سلسلے میں عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہے لہذا اس کو عام تباہی کے ہتھیاروں سے دور رکھنا خطے  کے امن کے لئے نہایت ضروری ہے۔

امور خارجہ کے مشیر عادل الجبیر نے امریکی صدر کے ایران کے لئے نمائندے برائن ہک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں ممالک نے ایران کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران شام اور دیگر ممالک میں شدت پسند گروہوں کو اسلحہ فراہم کرکے بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب کی جانب سے 4000 داعش کے دہشت گردوں کو عراق کی جانب دھکیلنے کی سازش بے نقاب ہوگئی تھی۔

سعودی مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا ایٹمی معاہدہ بہت کمزور اور نقائص سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے آج بھی ایران کی ایٹمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو رواں سال کے اواخر ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 467860

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467860/سعودی-عرب-کا-ایران-پر-عائد-پابندیوں-میں-توسیع-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com