تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 467859

امریکہ کا ایران پر غیر قانونی ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا الزام

ایران مشرق وسطی میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ برائن ہک کا الزام
امریکہ کا ایران پر غیر قانونی ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا الزام
امریکہ نے ایران پر غیر قانونی ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت اہم عالمی فورمز پر ایران کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے ایران کے لئے نمائندے برائن ہک نے کہا کہ ایران مشرق وسطی میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

سعودی عرب کے مشیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران برائن ہک نے کہا کہ یمن اور شام میں ایران کی تخریبی سازشوں کی وجہ سے قیام امن کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

انصاراللہ اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کو ایران کے تعاون سے خطے میں کاروائیوں کا موقع مل رہا ہے۔

ٹرمپ کے نمائندے نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے توانائی ایجنسی کو حساس مقامات کے معائنے کی اجازت نہ دینا انتہائی تشویشناک ہے۔  امریکہ سعودی عرب اور دوسرے دوست ممالک کے ساتھ مل کر ایران کے عزائم کو ناکام بنائے گا۔
https://taghribnews.com/vdciwya53t1aqv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ