تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 467857

امریکہ میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،

صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات نہیں کئے،
امریکہ میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،
امریکہ میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44734 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کرونا سے نمٹنے کے لئے مختلف دعوے کئے جارہے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی اثر ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے حکومت پر تنقید میں اضافہ ہورہا ہے۔

کرونا وائرس کے بارے میں اعداد و شمار فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق گذشتہ ایک دن میں پورے ملک میں 346 افراد کرونا میں متبلا ہونے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک 128783 افراد مجموعی طور پر ہلاک ہوگئے ہیں۔

صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے لاک ڈاون اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درامد نہیں کیا جاسکا۔

کرونا وائرس اور نسلی امتیاز سمیت اہم بحرانوں پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کے مطابق رواں سال کے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو ناکامی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9tuak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ