تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 467856

ضلع سوپور میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوانوں شہید

بھارتی فورسز نے ضلع سوپور اور رجوری میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک بار پھر 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
ضلع سوپور میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوانوں شہید
بھارتی فورسز نے ضلع سوپور اور رجوری میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک بار پھر 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور اور راجوڑی میں ایک بار بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ضلع سوپور میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شہری کواسکے تین سالہ بیٹے کے سامنے بے دردی سے شہید کیا۔

دوسری کشمیرمیڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے مہینے میں بھارتی فورسز نے مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 54 کشمیریوں کو شہید کیا اورپرامن مظاہروں کے دوران 29 شہری بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، چھروں اور آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔

قابض بھارتی فورسزکی جانب سے 567 نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 82 افراد کوگرفتارکیا گیا، جن میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل تھی جب کہ 3 خواتین سے جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcftedjvw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ