تاریخ شائع کریں۱۱ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۳۴
خبر کا کوڈ : 467849

امریکہ،گذشتہ24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 86 واقعات،

امریکہ میں فائرنگ کے بیشتر واقعات ٹیکساس،جنوبی کارولینای، ویسکانسین، جنوبی داکوتای اور کنتاکی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔
امریکہ،گذشتہ24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 86 واقعات،
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 86 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ٹیکساس،جنوبی کارولینای، ویسکانسین، جنوبی داکوتای اور کنتاکی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔

امریکہ کی شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و نفوذ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdchkqnkw23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس