تاریخ شائع کریں۱۱ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۰۲
خبر کا کوڈ : 467846

محمد ابراہیم طاہریان فرد دوحہ میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات

ملاقات میں افغانستان میں کشیدگی کم کرنے، امریکہ کی مداخلت کے بغیر افغان گروہوں کے مابین مذاکرات اور ایران و افغانستان کے مشترکہ مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
محمد ابراہیم طاہریان فرد  دوحہ میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر میں ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اس طرح کی ملاقاتوں کو افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایرانی کوششوں کے سلسلے میں قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے قطر میں ایران کے خصوصی  ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کے مابین ہونے والی ملاقات پر کہا کہ ایران نے افغان انٹرا ڈائیلاگ میں سہولت کار بننے اور ساتھ ہی افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے کے مقصد سے اس طرح کے مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور محمد ابراہیم طاہریان فرد نے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات میں افغانستان میں کشیدگی کم کرنے،غیر ملکیوں خاص طور سے امریکہ کی مداخلت کے بغیر افغان گروہوں کے مابین مذاکرات اور ایران و افغانستان کے مشترکہ مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
http://www.taghribnews.com/vdceef8epjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس