تاریخ شائع کریں2020 1 July گھنٹہ 16:29
خبر کا کوڈ : 467839

یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی

یورپین یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا۔
یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی
یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو رات بجے سے ہوگا۔ ساتھ ہی پی آئی اے کے بیان کے مطابق اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔

قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے اس فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے یورپ کی تمام پروازیں عارضی مدت کے لیے منسوخ کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ بکنگ آگے کروا لیں یا رقم واپس لے لیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی یونین کی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی جارہی ہے اور امید ہے کہ یہ معطلی جلد ختم ہوگی اور پروایں بحال ہوسکیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcgwu9tyak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ