تاریخ شائع کریں۱۱ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۰۸
خبر کا کوڈ : 467834

تہران؛ سینا اطہرکلینک میں خوفناک آتشزدگی، 19 افراد جاں بحق

تہران کے شمالی علاقے میں قائم کلینک سینا اطھر میں زور دھماکے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
تہران؛ سینا اطہرکلینک میں خوفناک آتشزدگی، 19 افراد جاں بحق
تہران کے شمالی علاقے میں قائم کلینک سینا اطھر میں زور دھماکے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں لگنے والی آگ اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

تہران کے فائربریگیڈ شعبے کے ترجمان جلال مالکی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں سے 7 کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ دیگر 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ آتشزدگی کے بعد گیس کے سلینڈر پھٹنے سے متعدد دھماکے ہوئے جبکہ 20 افراد کو عمارت سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔ دھماکے اور لگنے والی آگ سے اس 5 منزلہ عمارت کے کچھ حصے تباہ ہوئے۔

تہران کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رات 8 بج کر 56 منٹ پر ایک دھماکا سنا گیا جس کے بعد سینا اطھر کلینک میں آگ لگ گئی، میڈیکل یونٹس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcbfzbaarhb0wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس