تاریخ شائع کریں2020 30 June گھنٹہ 06:00
خبر کا کوڈ : 467659

مغربی کناروں پر اسرائیلی کاروائیاں اعلان جنگ سمجھی جائیں گی۔ حماس

فلسطین سمیت دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد اسرائیل اپنے منصوبے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہوگیا۔
مغربی کناروں پر اسرائیلی کاروائیاں اعلان جنگ سمجھی جائیں گی۔ حماس
فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیل میں الحاق کے لئے اسرائیلی حکام کئی ہفتوں سے مسلسل کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

فلسطین سمیت دنیا بھر میں مختلف مقامات پر احتجاج اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد اسرائیل اس منصوبے پر نظرثانی پر مجبور ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اس تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے۔

برطانوی جریدے گارڈئین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر آنے والے دباو نے اسرائیل کو منصوبے سے عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی کاروائیاں جاری رہنے کی صورت میں راکٹ حملوں کی دہمکی دی ہے۔

حماس کے رہنماوں نے انتباہ کیا ہے کہ مغربی کناروں پر اسرائیلی کاروائیاں اعلان جنگ سمجھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے جنوب میں دو فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9tyak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ