QR codeQR code

امریکہ ایٹمی معاہدے کو مکمل طور پر ناکام بنانا چاہتا ہے:چینی مبصر

30 Jun 2020 گھنٹہ 5:48

ایٹمی معاہدے کے تحت رواں سال اکتوبر میں ایران پر پابندیوں کی مدت ختم ہورہی ہے جس کے بعد ایران بین الاقوامی مارکیٹ سے ہتھیار خرید سکتا ہے۔


ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مسئلے پر 2015 میں معاہدے کے بعد امریکہ نے ظاہری طور پر معاہدے کا حصہ ہونے کے باوجود متعدد مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر امریکہ کو معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ کرلیا تھا۔

معاہدے کے تحت ایران پر ہتھیاروں کی خریداری کے سلسلے میں کچھ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ رواں سال اکتوبر میں ان پابندیوں کی مدت ختم ہورہی ہے جس کے بعد ایران بین الاقوامی مارکیٹ سے ہتھیار خرید سکتا ہے۔ امریکہ معاہدے سے نکلنے کے باوجود موجودہ پابندیوں میں توسیع چاہتا ہے۔

چینی سرکاری ریڈیو کے مطابق مبصر لی شیان پینگ نے امریکی اہداف  کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کو مکمل طور پر ناکام بنانا چاہتا ہے لہذا ایران پر پابندیاں جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔ روس اور چین امریکی قرار داد کو کسی بھی طور پر منظور ہونے نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 467658

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467658/امریکہ-ایٹمی-معاہدے-کو-مکمل-طور-پر-ناکام-بنانا-چاہتا-ہے-چینی-مبصر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com