تاریخ شائع کریں2020 30 June گھنٹہ 05:26
خبر کا کوڈ : 467656

یورپ فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت سات یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی کاروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
یورپ فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم کرنے کے لئے صدی ڈیل کے نام سے ایک امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ منصوبے کے تحت فلسطین کے بڑے حصے پر اسرائیل کا قبضہ تسلیم کیا گیا تھا۔ منصوبے میں فلسطین کے حقوق اور مطالبوں کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اسرائیل نے منصوبے کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے مغربی کناروں کو اپنی حدود میں شامل کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں۔ فلسطین اور اسلامی ممالک میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔ اسرائیل کے حامی مغربی ممالک نے بھی اس منصوبے کے خلاف بیان دینا شروع کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل یورپی ممالک نے اسرائیلی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت سات یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی  کاروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان ممالک نے انتباہ کیا کہ اسرائیلی کاروائیاں جاری رہنے کی صورت یورپی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے۔ یورپ فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdk50o9yt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ