تاریخ شائع کریں2020 30 June گھنٹہ 05:21
خبر کا کوڈ : 467655

فلسطینی مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم خطے اور مشرق وسطی کے لئے خطرات ایجاد کرسکتے ہیں۔ محمد علی الحوثی
فلسطینی مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یمن نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مغربی کنارے پر قبضے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم خطے اور مشرق وسطی کے لئے خطرات ایجاد کرسکتے ہیں۔ مشرق وسطی کا امن برقرار رکھنے کے لئے صہیونی ریاست کو جارحانہ عزائم سے روکنا ہوگا۔

اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری اور امت مسلمہ کی جانب سے مسلسل خاموشی اختیار کی گئی تو اسرائیل مستقبل قریب میں فلسطینی علاقوں میں مزید جارحانہ کاروائیاں شروع کرے گا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی مزاحمت کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں الحوثی نے کہا کہ فلسطینی مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امریکہ اور اسرائیلی میڈیا اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے اس وقت بین الاقوامی رأی عامہ ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔ امت مسلمہ کو اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdccpmq0p2bqee8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ