تاریخ شائع کریں2020 30 June گھنٹہ 04:59
خبر کا کوڈ : 467652

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ، ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی،

کراچی اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی،
کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ، ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی،
کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی حملے میں استعمال کی جانے والی کار کا معمہ بھی حل ہوگیا۔

اس حوالے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں تعینات راجہ عمر خطاب نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ بھی اسی کے نام پر ہے جسے چند روز قبل اس نے اپنے نام ٹرانسفر کرائی تھی۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں نے جو گاڑی استعمال کی تھی وہ ان کے ہی نام تھی جبکہ چینی قونصل خانے پر کیے جانے والے حملے میں بھی جو گاڑی استعمال کی گئی تھی وہ بھی کلیئر تھی اور اس واقعہ میں بھی دہشت گردوں نے گاڑی خرید کر استعمال کی تھی۔
 
انہوں ںے مزید بتایا کہ دہشت گردی کی واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی مارے جانے والے دہشت گرد سلمان نے کچھ عرصہ قبل ہی کار ساز کے قریب واقع ایک شو روم سے خریدی تھی جہاں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے ، گاڑی کے کاغذات پر دہشت گرد سلمان کا نام، ولدیت اور پتا درج ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjiaex8uqemmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ