QR codeQR code

ویسٹ بینک کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ غیر قانونی ہے:سربراہ انسانی حقوق

30 Jun 2020 گھنٹہ 4:32

اقوام متحدہ کی میشل باشلیٹ نے ویسٹ بینک کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کو غیر قانونی قرار دے دیا،


اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ میشل باشلیٹ نے تل ابیب کی ویسٹ بینک کے وسیع علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق میشل باشلیٹ نے اتوار کو ایک بیان میں اسرائیل سے اس منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اس منصوبے کی وجہ سے ویسٹ بینک میں خونی جھڑپیں شروع ہوسکتی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک مراسلے کے ذریعے ویسٹ بینک کے 30 فیصد حصے پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے یورپی حکومتوں سے اسرائیل کے اس ممکنہ قدم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سیکورٹی کونسل کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے ویسٹ بینک کے الحاق کے منصوبے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے اتوار کو ایک بیان میں اسرائیل کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور اس بارے میں آپسی تعاون میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

صیہونی حکومت پہلی جولائی سے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایتوں کے بل پر غرب اردن کی تیس فیصد سے زیادہ زمینوں پر باقاعدہ قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی استقامتی گروہ، صیہونی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کی شرمناک سازش کا ایک حصہ سمجھتے ہیں اور اسی بنا پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467649

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467649/ویسٹ-بینک-کو-اسرائیل-میں-شامل-کرنے-کا-منصوبہ-غیر-قانونی-ہے-سربراہ-انسانی-حقوق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com