تاریخ شائع کریں۱۰ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۴:۱۲
خبر کا کوڈ : 467647

یمنی فوج کی زبردست کاروائی، العبدیہ شہر کا بڑا حصہ آزاد،

یمنی فوج اور رضاکار فورس کے آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے 200 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان یحیی السریع
یمنی فوج کی زبردست کاروائی، العبدیہ شہر کا بڑا حصہ آزاد،
رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے دوشنبہ کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے خلاف میزائل یونٹ اور ڈرون یونٹ کے تعاون سے جو وسیع آپریشن کیا تھا  اس کے دوران البیضاء صوبے کے ردمان شہر اور قانیہ محاذ کو آزاد کرا لیا جبکہ مآرب صوبے کے العبدیہ شہر کے بہت بڑے حصے کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔ 

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کے آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے 200 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یحیی السریع کا کہنا تھا کہ فوج اور رضاکار فورس کی کاروائی میں جارح سعودیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے شدید حملے کر رہے تھے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران جارح سعودی اتحاد کی 20 بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی متعدد بکتربند گاڑیوں سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود ضبط کئے گئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس