QR codeQR code

محمد جواد ظریف کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ویڈیو کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

29 Jun 2020 گھنٹہ 21:13

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل 2231 کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ویڈیو کانفرنس میں خطاب کریں گے۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کل 2231 کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ویڈیو کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

سید عباس موسوی نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ دہائیوں میں امریکہ کے انسانی حقوق کے خلاف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے تمام ادوار میں قتل و غارت گری اور انسانی حقوق کی پامالی رہی ہے، قائد اسلامی انقلاب کے ناکام قتل، اسلامی جمہوریہ پارٹی کی عمارت پر بمباری، سردشت کا واقعہ، ایرانی ایئر لائن کے مسافر بردار طیارے پر حملہ اور مختلف دہشتگردانہ قتلوں میں ملوث ہونا امریکہ کے انسانی حقوق کے خلاف اقدامات میں سے ایک ہیں۔

موسوی نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا ملک جو انسانی حقوق کو دعوی کرنے والا ہے اور دوسرے ممالک پر سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹس دیتا ہے اور وہ اپنے ہی ملک میں سیاہ فام افراد کے حقوق اور انسانی حقوق کی واضح طور پر خلاف ورزی کرکے منظم طریقے سے انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 467621

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467621/محمد-جواد-ظریف-کل-اقوام-متحدہ-کی-سلامتی-کونسل-ویڈیو-کانفرنس-میں-خطاب-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com