تاریخ شائع کریں۹ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۱:۰۴
خبر کا کوڈ : 467619

برسلز؛ اسرائیل کے خلاف سیکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف برسلز میں آج سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
برسلز؛ اسرائیل کے خلاف سیکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں آج سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے کا اہتمام بیلگو فلسطینین ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

مظاہرین نے اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی جھنڈے اور اسرائیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبےاور بینر اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فلسطینی کمیٹی کے ارکان نے خطاب بھی کیا۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین کے بارے میں توسیع پسندانہ عزائم کبھی بھی خفیہ نہیں رہے اور مغربی کنارے کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہم فلسطینی اس کے خلاف مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے، چاہے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت اسرائیل کی حمایت کرتی رہے۔

اس مظاہرے کی خاص بات بیلجیئم میں موجود یہودی نوجوانوں کی شر کت تھی۔ جو اپنے بینر کے ساتھ شرکائے مظاہرے کی توجہ کا مرکز رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور 25 یورپین ممالک کے 1080 ممبران پارلیمنٹ نے بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس