تاریخ شائع کریں۹ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۰:۵۳
خبر کا کوڈ : 467616

حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکہ کے وزیر صحت

امریکی وزیر صحت کی حالیہ دنوں میں کورونا میں مبتلا افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے ماسک استعمال کرنے کی اپیل۔
حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکہ کے وزیر صحت
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر صحت اکلس ایزار نے پورے ملک میں کورونا کے ناقابل کنٹرول پھیلاؤ کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔

امریکی وزیر صحت نے حالیہ دنوں میں کورونا میں مبتلا افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے ماسک استعمال کرنے کی اپیل بھی کی۔

امریکی کانگریس نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بارے میں امریکی حکومت کا جواب دیر سے آیا اور ریاستوں کو صحت سے متعلق وسائل فراہم کرنے میں بھی حکومت کی کارکردگی کمزور رہی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں بیس لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلاء ہو چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس