QR codeQR code

امریکہ اور جرمنی میں جاری کشیدگی ختم نہیں ہو گی۔ وزیرخارجہ جرمنی

29 Jun 2020 گھنٹہ 20:25

موجودہ صدر تبدیل بھی ہوجاتے ہیں تو بھی امریکہ اور جرمنی کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی ختم نہیں ہو گی۔وزیرخارجہ جرمنی


جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ صدر تبدیل بھی ہوجاتے ہیں تو بھی امریکہ اور جرمنی کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی ختم نہیں ہو گی۔

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ امریکہ اور جرمنی میں جاری کشیدگی امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ناکامی کی صورت میں بھی ختم نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسٹریم ٹو پروجیکٹ اور دفاعی اخراجات کے تعلق سے اٹلانٹک کے دو طرفہ تعلقات پر دباؤ بنا رکھا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ، جب سے بر سر اقتدار آئے ہیں وہ جرمنی پر تنقید کرتے رہے ہیں اور انہوں نے فوجی بجٹ بڑھانے پر ہمیشہ زور دیا ہے۔ امریکہ نے دو ہزار انیس میں یورپی یونین کے خلاف المونیم اور اسٹیل کی مصنوعات پر ٹیکس میں بھی اضافہ کیا ہے جس سے جرمن گاڑیوں کی صنعت پر خاصا اثر پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 467613

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467613/امریکہ-اور-جرمنی-میں-جاری-کشیدگی-ختم-نہیں-ہو-گی-وزیرخارجہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com