QR codeQR code

ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف میں فائرنگ،

29 Jun 2020 گھنٹہ 20:19

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا۔


امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے. تازہ واقعہ میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا۔

مذکورہ واقعہ کیلیفورنیا میں والمارٹ کے ڈسٹری بیوشن سنٹر میں رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے قبل سنٹر کی پارکنگ میں گاڑی کو چار بار گول گول گھمایا اس کے بعد اسے لوگوں پر چڑھا دیا اور پھر سیمی آٹو میٹک مشین گن سے گولیاں چلانا شروع کردیں جس کی وجہ سے سنٹر کے ایک ملازم سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف  میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جب کہ چار کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

والمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ملازم کی قیمتی جان ضائع ہونے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.


خبر کا کوڈ: 467612

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467612/ریاست-کیلی-فورنیا-کے-علاقے-ریڈ-بلف-میں-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com