QR codeQR code

پاکستان نے اپنی سرحد میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون مار گرایا،

29 Jun 2020 گھنٹہ 20:11

بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا.پاک فوج


پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر اپنی سرحد میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون مار گرایا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ 9 واں بھارتی ڈرون ہے۔


خبر کا کوڈ: 467609

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467609/پاکستان-نے-اپنی-سرحد-میں-داخل-ہونے-والا-بھارتی-ڈرون-مار-گرایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com