تاریخ شائع کریں2020 29 June گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 467606

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ،

پاکستان میں کورونا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ،
ملک بھر میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران مزید  3357 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ اس کا شکار 49 مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موجموعی طور پر 23 ہزار 9 کورونا ٹیسٹس کئے گئے، جس کے بعد اب تک وائرس کے 12 لاکھ 62 ہزار 162 افراد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے3 ہزار 557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ چھ ہزار 508 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 95 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک 80 ہزار 446 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، پنجاب میں 74 ہزار 778 ، خیبر پختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10 ہزار 376 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 643، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 49 افراد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 681 ، سندھ میں ایک ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 922 ، اسلام آباد میں 127 ، بلوچستان میں 116، گلگت بلتستان میں 24 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciuya5qt1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ