تاریخ شائع کریں2020 29 June گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 467593

سردار قاسم سلیمانی قتل کیس/ امریکی صدر کے ریڈ وارنٹ جاری

تہران کے مدعی العموم (پراسیکیوٹر) نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس میں امریکی صدر سمیت امریکہ و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 36 ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کیے اور ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو بھی خط لکھا ہے
سردار قاسم سلیمانی قتل کیس/ امریکی صدر کے ریڈ وارنٹ جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مدعی العموم (پراسیکیوٹر) نے شہید قاسم سلیمانی قتل کیس میں امریکی صدر کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

تقریب نیوز کے مطابق تہران کے مدعی العموم (پراسیکیوٹر) نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس میں امریکی صدر سمیت امریکہ و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 36 ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کیے اور ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو بھی خط لکھا ہے۔

مدعی العموم کے بقول حملے کے وقت ڈرون طیاروں کو آپریٹ کرنے والوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ مدعی العموم کے بقول مذکورہ ملزموں پر ایران کے اندر مقدمہ ان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجانے کے بعد بھی چلتا رہےگا۔ 

علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے بقول شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس میں انصاف فراہم کرنے والے بین الاقوامی فورمز پر بھی مقدمہ دائر کر دیا گیا اور بہت سارے ممالک سمیت اقوام متحدہ کے ساتھ اس بات کے ثبوت شئیر کیے گئے ہیں کہ عراق کے رسمی دورے پر موجود ایرانی جنرل کو بغیر کسی قانونی توجیہ کے ارادتاً قتل کیا گیا ہے۔

اس کیس میں اقدام قتل اور دہشت گردی کے اقدامات کے الزمات لگائے گئے ہیں۔ ان 36 افراد میں آپریشن میں شریک امریکی و دیگر آفیسرز سمیت انٹیلیجنس شئیرنگ کرکے معاونت کرنے والے اور اس اقدام کا حکم دینے والے لوگ شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdn50osyt09k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ