تاریخ شائع کریں2020 29 June گھنٹہ 11:24
خبر کا کوڈ : 467553

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کے آغاز کے وقت بڑی تعدد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی جب دہشت گردوں نے حملہ کیا گیا۔
کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنا دیا گیا
سیکیورٹی فورسز نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کے آغاز کے وقت بڑی تعدد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی جب دہشت گردوں نے حملہ کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق صبح 9 بجے 4 دہشت گردوں نے عمارت میں داخل ہو کر فائر کھول دیے اور داخلی دروازے پر دستی بم حملہ بھی کیا گیا، واقعے کے نتیجے میں کم از کم 2 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ سول ہسپتال میں 5 لاشیں اور 7 زخمی افراد کو لایا گیا جس میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ادھر فیصل ایدھی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

حملے کے حوالے سے جاری ایک بیان میں سندھ رینجرز نے بتایا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور اب کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاوہ ازیں حملہ آوروں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب فائرنگ اور دستی بم حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ساؤتھ سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ فیصل ایدھی نے خود پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور دیگر کارروائیوں میں حصہ لیا۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہماری مستقل جنگ کو نقصان پہنچانا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں گورنر سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولس اور سیکیورٹی ایجنسیز کو مجرموں کو زندہ پکڑنے اور ان کے ہینڈلرز کو عبرتناک سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر صوبہ سندھ کا تحفظ کریں گے۔

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ یہ حملہ دنیا میں پاکستان کے ابھرتے امیج اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش تھی۔ انہوں نے کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کی اور صورتحال پر قابو پالیا۔

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کو بری طرح پسپا کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ دہشت گردوں کو بھی سمجھ آگئی ہوگی کہ پاکستانی پولیس، رینجرز سو نہیں رہی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان واحد ملک ہے جس کی شرح نمو منفی 0.4 فیصد ہے جبکہ اسپین، اٹلی کی معیشت منفی 12فیصد پر چلی گئی ہے، بھارت کی منفی 4.5 فیصد ہے تو بھارت کو یہ تکلیف ضرور ہوسکتی ہے کہ پاکستان کی معیشت کس طرح بچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں مودی کی بیوقوفی ہے اور یہاں عمران خان کی عقلمندی کی وجہ سے معیشت پر جو اثرات پڑے یہ اسے نشانہ بنانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کی طرف سے بروقت کارروائی کرنے کو سراہا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
https://taghribnews.com/vdcjiaextuqemiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ