QR codeQR code

امریکا میں ایک دن میں 45ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز،

28 Jun 2020 گھنٹہ 18:10

امریکا میں ایک ہی دن میں وائرس کے ریکارڈ 45 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔


امریکا میں ایک ہی دن میں وائرس کے ریکارڈ 45 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا میں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ہفتے کی صبح ایک ہی دن میں ریکارڈ 9ہزار 585 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد نرمی کی گئی پابندیوں کو واپس لیتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست میں بار اور ریسٹورنٹ جلد بند اور لوگوں کی تعداد آدھی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ فلوریڈا میں بار کی حدود میں شراب کی سروس پر پابندی پر شراب خانوں کے مالکان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کورونا وائرس کے سبب کئی ماہ سے بند مساجد کھلنے کے بعد صلح الدین مسجد میں امام فجر کی پہلی نماز کی ادائیگی کے لیے آ رہے ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے لاس اینجلس کی امپیریل کاؤنٹی کے بعض علاقے وائرس کا گڑھ بن چکے ہیں لہٰذا یہاں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح ایریزونا میں 3ہزار 591 اور نیواڈا میں ایک ہزار 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ان ریاستوں میں اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں اب تک سوا لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467485

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467485/امریکا-میں-ایک-دن-45ہزار-سے-زائد-کورونا-وائرس-کیسز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com