تاریخ شائع کریں2020 28 June گھنٹہ 17:42
خبر کا کوڈ : 467480

پاکستان نے 'میڈ ان پاکستان' وینٹی لیٹرز تیار کرلیے،

پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کی جائے گی۔
پاکستان نے
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہون نے کہا کہ این آر ٹی سی کو بہت مبارک،اگلے 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے جہاں ایک طرف بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں وہیں ان کے علاج کے لیے ضروری طبی ساز و سامان خاص طور پر وینٹی لیٹرز کی کمی کے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں، تاہم اب اس معاملے میں پاکستان میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آخر سے سامنے آنے والے نوول کورونا وائرس سے متاثرہ سنگین مریضوں کے جہاں نظام تنفس کو نقصان پہنچتا ہے وہیں انہیں مصنوعی سانس پہنچانے کے لیے وینٹی لیٹرز کی ضرورت پیش آتی ہے، تاہم اس وبا کے سامنے آتے ہی دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی مانگ بڑھ گئی تھی اور مختلف ممالک میں اس کی قلت کا سامنا تھا۔

تاہم اب پاکستان نے اپنے خود کے یعنی 'میڈ ان پاکستان' وینٹی لیٹرز تیار کرلیے ہیں اور اس کی پہلی کھیپ بھی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو اس ہفتے بھیج دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ اور ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے ہوجائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcivya5ut1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ