تاریخ شائع کریں2020 28 June گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 467474

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ بلف میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے بلڈنگ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم ہے جس کی عمر 31 سال تھی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbzzbaarhb0ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ