تاریخ شائع کریں2020 28 June گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 467462

میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔ وزیراعظم پاکستان

آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے انشاءاللہ۔ عمران خان
میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔ وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم پاکستان عمران خان نےکہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔

وزیراعظم  نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہے کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطن عزیز کو پیہم درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے انشاءاللہ۔
https://taghribnews.com/vdciqya5rt1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ