تاریخ شائع کریں2020 28 June گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 467458

ترکی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،

ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے پہلا کمیونٹی سنٹر قائم کردیا گیا۔
ترکی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،
ترکی میں پاکستانیوں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی بزنس مین آگے آئے اور انہوں نے استنبول میں " اوز استنبول کمیونٹی سنٹر" کے نام سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے پہلا کمیونٹی سنٹر قائم کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی میں اس وقت 60 ہزار پاکستانی مقیم ہیں لیکن ان کیلئے کوئی بھی کمیونٹی سنٹر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کے شہریوں کی نسبت پاکستانیوں کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس کمیونٹی سنٹر کے تحت رواں سال اجتماعی قربانی بھی کی جائے گی تاکہ دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو ایک دوسرے سے روشناس کرایا جاسکے۔
https://taghribnews.com/vdcdk50ojyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ